Zindagi Sun زندگی سن

Poetry شاعری

زندگی سن

از: شہزاد بشیر

زندگی سمجھ تجھکو گیا ہوں میں
اب پڑھا لکھا ہوگیا ہوں میں

توبھی وہ نہیں رہی اور دیکھ
کیا سے کیا ہوگیا ہوں میں

سرِآئینہ تو مجھ میں دکھتی ہے
پسِ آئینہ ہوگیا ہوں میں

رہنا بھی اب سیکھ لیا تنہا
سمجھ لے بڑا ہوگیا ہوں میں

عادت سی ہو گئی سچ کہنے کی
تجھ سے خفاہوگیا ہوں میں

لوگ اوروں سے جداہوتے ہیں
خود سے جدا ہوگیا ہوں میں

محبت میں کبھی سودا نہیں کرتا
کتنا بے  وفا  ہوگیا  ہوں  میں

شہزاد بشیر


Advertise

اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولزNimra Ahmed Novels عمیرہ احمد کے ناولزUmera Ahmed Novels اشتیاق احمد کے ناولزIshtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریزImran Seriesدیوتا سیریزDevta Seriesانسپکٹر جمشید سیریزInspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولزشہزاد بشیر کے ناولزShahzad Bashir Novelsنسیم حجازی کے ناولزNaseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine.You can support this website to grow and provide more stuff ! Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon