16th Book Fair 2021-22 Expo Center Karachi News, Updates, Highlights, Pictures, Videos and Interviews
16th Book Fair 2021-22 Expo Center Karachi
The book fair in Karachi Expo Center from December 30 2021 to January 03, 2022 has ended. It’s a great book fair that took place after 2 years because last year it was canceled due to a coronavirus attack. Around 330 stalls from different publishers were active in expo center Karachi from across the country. A huge number of Karachi citizens and other city book lovers rushed to buy the books from this 16th book fair.
News, Updates, Highlights, Pictures, Videos and Interviews
There was a large number of the most popular and respected publishers, authors. book sellers and the readers in this book fair that was the proof of books love. Specially on Saturday and Sunday there was literally no place to even walk amongst the people as everybody was trying to buy their books as soon as possible.
It was a great event where the people not only personally visited the stall but the online orders from all over Pakistan were sent to KitabDost Online Store as well. KitabDost made it possible to buy the books for its respected customers not only in Pakistan but delivered the books overseas for the Pakistani book lovers.
The presidential Award winner Publisher and Author Mr. Muhammad Faheem Alam interviewed live of the CEO KitabDost Group of Websites Mr. Shahzad Bashir and because it was a first ever intereview given by Shahzad Bashir, over 1100 viewers watch him live from the book fair at Bachon Ka Kitab Ghar Stall.
Kitab Dost Store remains the most active online book seller in Pakistan during the book fair and quickly supplied hundreds of books from the publishers to the readers around the world.
See the pictures below of the highly respected and most famous public figures from Urdu literature all around Pakistan.
سولہواں کتب میلہ ۔ ایکسپو سینٹر کراچی
کراچی و ملک کے دیگر شہروں سے عوام کی بھرپور شرکت کتاب دوستی کا ثبوت
کتاب دوست ڈوٹ کوم اور کتب فروش ڈوٹ کوم پاکستان بھر میں اور پاکستان سے باہر کتب ارسال کرتے رہے۔ شکریہ صارفین
کتب میلہ 2021 -22 ایکسپو سینٹر کراچی میں اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ مرکز نگاہ بنا رہا جہاں پاکستان اور پاکستان سے باہر مقیم اردو ادب کے دیوانے قارئین کی نگاہیں جمی رہیں۔ پانچ روز جاری رہنے والے اس کتب میلے میں پاکستان بھر سے 330 اسٹال مختلف نامی گرامی پبلشرز و بک سیلرز نے لگائے جہاں عوام کا جم غفیر پانچوں دن موجود رہا اور اپنے پسندیدہ مصنفین سے ملاقات بھی کرتے رہے ان سے آٹو گراف بھی لیتے رہے اور ان کی مشہورو معروف کتب بھی خریدتے رہے۔ کتابوں سے محبت کا ایک الگ ہی سماں نظر آیا۔ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ شائد یہ کتابوں سے محبت کی آخری صدی ہے یا لوگ کتابوں سے دور ہو رہے ہیں ان کو اپنے خیالات بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے کتابوں سے محبت کرنے والوں کے علاوہ بالخصوص کراچی کے شہریوں نے جس دلچسپی سے اس میلے میں شرکت کی وہ قابل تعریف ہے۔ ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ کتاب پاکستان بھر میں کہیں بھی چھپتی ہو، بکتی کراچی میں ہے۔ کراچی کی عوام کو میزبانی کا یہ موقع ملا تو بھلا کیسے ممکن تھا کہ اس سے فائدہ نہ اٹھایا جاتا۔ خوب خریداری کی گئی کتابوں کی۔ رعائتی قیمتوں سے بھی خوب خوب فائدہ اٹھایا گیا۔ اور بچوں سے لے کر بزرگ تک سب نے اپنی من پسند کتب خریدیں۔
کتاب دوسٹ ڈوٹ کوم بھی اس میلے میں اس کے آغاز سے پہلے سے ہی بھرپور طور پر شریک رہے۔ کیونکہ یہ ایک آن لائن ویب سائٹ گروپ ہے اور اس میں 2 آن لائن بک اسٹورز ہیں تو پاکستان اور دیگر ممالک کے کتاب دوست قارئین نے اپنے آرڈرز کتاب دوست کے ذریعے بھرپور طریقے سے بھجوائے جنہیں کتاب دوست کی ٹیم نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بک فیئر سے منٹخب کتابوں کے بنڈل پورے پاکستان اور بیرون پاکستان بھی بھجوائے۔ اس حوالے سے بچوں کا کتاب گھر کے اسٹال پر صدارتی ایوارڈ یافتہ جناب محمد فہیم عالم صاحب نے کتاب دوست گروپ آف ویب سائٹس کے سی ای او شہزاد بشیر کا لائیو انٹرویو نشر کیا جس میں ان سے سوالات کئے گئے اور اس انٹرویو کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آرڈرز کتاب دوست کو نوٹ کروائے جو اب ڈیلیور بھی کئے جا رہے ہیں۔ کتاب دوست پر بھرپور اعتماد اور بھروسہ کتاب دوست ٹیم کے لئے باعث فخر ہے۔
اس کتب میلے کے دوران شہزاد بشیر کی ملک کے مشہورو معروف ادیبوں ، شاعروں ، ناشروں، مصنفین اور قارئین سے ہو ئی اور بہت سے نئے اردو ادب کے منصوبوں پر بھی خیالات کاتبادلہ ہوا۔
جن میں فاروق احمد (اٹلانٹس پبلکیشنز)، محمد فہیم عالم (بچوں کا کتاب گھر، دارالمصحف اور چلڈرن لٹریری سوسائٹی) راشد اشرف صاحب، نذیر انبالوی صاحب، مظہر مشتاق صاحب، اکمل معروف صاحب، عارف مجید عارف صاحب، پرویز بلگرامی صاحب، حکیم جعفر خونپوریہ صاحب، کرن صدیقی صاحبہ، محبوب الٰہی مخمور صاحب، نوشاد عادل صاحب اورر لیجنڈ احمد اقبال صاحب شامل ہیں۔
تصاویر اور انٹرویو ملاحظہ فرمائیے۔
Shahzad Bashir
(CEO & Webmaster KitabDost.com)
First-ever “Live Interview” by
Presidential Award Winner Mr. Muhammad Faheem Alam
from Expo Center Karachi Book Fair 2021-22
Pictures from Karach Expo Center Book Fair 2021-22
کتب میلہ اپنی پوری گہماگہمی اور جوش وخروش کے ساتھ جاری رہنے کے بعد پیر کے روز اختتام پذیر ہوا اور پاکستان کےمختلف شہروں سے آئے ہوئے تمام کتاب دوست محبتیں بانٹ کر واپس تشریف لے جا چکےہیں مگر وہ یادگار لمحات زندہ و جاوید رہیں گے جس سب ادیبوں ناشروں کتب فروشوں اور سب سے بڑھ کر کراچی کی عوام اور دیگر شہروں سے آئے صارفین نے وہاں گزارے بھی اور دنیا کو دکھائے بھی کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ یہاں ہتھیاروں سے زیادہ کتب کی قدرو اہمیت اور محبت ہے عام عوام کتاب دوست ہے اور کتابوں سے محبت ہمارے خمیر میں شامل ہے۔ اردو ادب کے فروغ کیلئے اس قسم کے کتب میلے ہوتے رہنے چاہئیں کہ نئی نسل کو بھی کتاب سے دوستی اور محبت کا موقع ملتا رہے۔
یہی کتاب دوست ڈوٹ کوم کا پیغام ہے اپنے تمام قارئین اور وزیٹرز کے ساتھ ساتھ سبسکرائبرز اور بالخصوص ایڈورٹائزرز کا بے حد شکریہ۔
خصوصی شکریہ
ایک بار پھر خصوصی شکریہ ان تمام مشہورو معروف شخصیات کا جنہوں نے اس کتب میلے کے دوران نہ صرف کتاب دوست ویب سائٹ کے حوالے سے مجھ ناچیز کو شرف ملاقات بخشا بلکہ سیر حاصل بحث بھی کی گئی اور مشورے و تجاویز بھی دی گئی۔جس سے مجھے بہت سےادبی معاملات کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی سو اس کے لئے بہت ممنون ہوں۔
فاروق احمد (اٹلانٹس پبلکیشنز)، محمد فہیم عالم (بچوں کا کتاب گھر، دارالمصحف اور چلڈرن لٹریری سوسائٹی) راشد اشرف صاحب، نذیر انبالوی صاحب، مظہر مشتاق صاحب، اکمل معروف صاحب، عارف مجید عارف صاحب، پرویز بلگرامی صاحب، حکیم جعفر خونپوریہ صاحب، کرن صدیقی صاحبہ، محبوب الٰہی مخمور صاحب، نوشاد عادل صاحب اورر لیجنڈ احمد اقبال صاحب۔ اور ان کے علاوہ بھی دیگر شخصیات سے ملاقات ہوئی جن کے نام اس وقت ذہن میں نہیں ہیں مگر ان کا بھی اتنا ہی احترام ہے۔ سب کا بہت شکریہ۔
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |