Toofan se yara karlo طوفان سے یارا کرلو

Poetry شاعری
اہلِ نظر و اہلِ ذوق دوستوں کیلئے ایک اور غزل حاضر ہے۔ امید ہے پسند آئے گی۔
اپنا پسندیدہ شعر بھی بتائیے گا۔ پیشگی شکریہ احباب کا کہ میری شاعری پسند کرتے ہیں۔

طوفان سے یارا

از: شہزاد بشیر

طوفان سے یارا کرلو ساحل سے کنارا کرلو
آزماؤ بھروسہ رب پر تنکے کو سہارا کرلو
دولت ہیں یہ آنسو ذرا سوچ کے خرچو
ایسا نہ ہو کہیں سودے میں خسارا کرلو
معصوم خواہش ہے ذرا ہاتھ بڑھا کر
اپنے دامن میں یہ چاند اتارا کرلو
وہ شخص بھی ہجوم میں کہیں کھوگیا شائد
وہ جو کہتا تھا کہ جب چاہو پکارا کرلو
قاتل کی نگاہیں بڑی تیز ہیں یارو
تم بات نہ کہہ پاؤگے اشارا کرلو
گفتار ہے کچھ اور کچھ اور عزائم ہیں
اس دوست سے تو بہتر ہے کنارا کرلو
——-از : شہزاد بشیر۔۔۔۔۔۔۔


Advertise

اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز -   ڈاؤن لوڈ کیجئے

نمرہ احمد کے ناولزNimra Ahmed Novels عمیرہ احمد کے ناولزUmera Ahmed Novels اشتیاق احمد کے ناولزIshtiaq Ahmed Novels 
عمران سیریزImran Seriesدیوتا سیریزDevta Seriesانسپکٹر جمشید سیریزInspector Jamshed Series 
دیگر مصنفین کے ناولزشہزاد بشیر کے ناولزShahzad Bashir Novelsنسیم حجازی کے ناولزNaseem Hijazi Novels


ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine.You can support this website to grow and provide more stuff ! Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household ItemsBuy from Amazon