میرے دل میں چھپاہے اک ارمان فقط
تمھیں سننا ہے توسن جاﺅ میری جان فقط
لفظ لفظ میرے تم کودکھائیںگے راستہ
سفر میں تم رکھنا یہ اطمینان فقط
تم میں بھی ہے گر ہمتِ پرواز تو کر لو
پرندوں کے لئے تھوڑی ہے آسمان فقط
لکھونہ پتہ تب بھی خط آہی جائیں گے
میرے نام کو بن جانے دومری پہچان فقط
عجب شخص تھاوہ جس کو کوئی ایک نہ ملا
کہنے کو تو رہتے ہیں یہاں انسان فقط
ایسا نکلے کہ سراسر نشانے پہ لگے ہر تیر
ہاتھوں میں کسی مشاق کے دوکمان فقط
پچھتاوابھی انساں کو بنالیتا ہے قیدی
محلوں میں نہیں ہوتے ہیں زندان فقط
دو لفظوں کی حقیقت شہزادتمہیں سمجھاﺅں
یہ زندگی بھلا کیا ہے؟ موت کا احسان فقط
شہزاد بشیر
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |