Nikhattu Novel Urdu: One of the best Novels from Shahzad Bashir . Comedy, Tragedy, Romance, Action, Strong Storylines, Best Dialogues, Interesting Situations, A Pure Family Entertainment Novel for everyone including Family, Friends and Followers.
Nikhattu Novel by Shahzad Bashir
ناول “نکھٹو” – مصنف: شہزاد بشیر
نکھٹو ناول کی چند باتیں ! کہانی و کرداروں کا تعارف ۔۔۔ !
★ نکھٹو ایک خالص فیملی انٹرٹینمنٹ ناول ہے۔ اس میں بہترین طنزومزاح، فیملی دوست ماحول، محبت کی پاکیزگی، معاشرے کے دلچسپ کردار اور ان کا مثبت رویہ، معاشرے کے منفی کردار اور ان کا انجام، ٹریجڈی، ہمت و عزم کے مظاہرے، برائی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا جذبہ، دوستی کے مضبوط رشتے کا اظہار کراچی کے مسائل میں سے چند ایک کی نشاندہی، خطرںاک صورت حال اور سب سے بڑھ کر قدرت کی مدد کے مناظر اس ناول کو بے حد دلچسپ اور اہم بناتے ہیں۔ اس تعارف کے ذریعے کرداروں کی ایک جھلک اور ناول کی کچھ جھلکیاں پیش کر رہا ہوں۔
★ نکھٹو ایک ایسا کردار ہے جو اکثر کہیں نہ کہیں نظر آ ہی جاتا ہے۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کے دماغ ذرا عام ذہنوں سے الگ ہوتے ہیں۔ نکھٹو کا کردار ایک چیلنجنگ کردار ہے۔ اس کردار میں طنزو مزاح کا عنصر نمایاں ہے۔ مگر ساتھ ہی ساتھ انفرادی سوچ او ر خواب اس کردار کو دلچسپ بناتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ نکھٹو کو حاضر دماغ کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس ناول میں آغاز طنزو مزاح سے ہوتا ہے ۔ ماں بیٹے کی دلچسپ نوک جھونک جو غریب ہوتے ہوئے بھی خوش رہنا جانتے ہیں۔
★ ناول میں کراچی کے موجود ہ دور کے ان حالات کی عکاسی کی گئی ہے جو بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں کو درپیش ہیں اور اس کی چند بڑی واضح وجوہات کو بیان کیا گیا ہے ۔ جو کہ بالکل حقیقت ہیں ۔ انہیں جھٹلانا یا ان پر تنقید کرنا بے جا ہوگا۔ جہاں آگ ہو دھواں وہیں سے اٹھتا ہے۔
★ ناول میں ٹریجڈی بھی ہے ۔ وہ آپ کو ناول میں ہی پڑھنے میں مزا آئے گا۔ مگر کیونکہ ناول کی جھلکیاں آپ پہلے پڑھ چکے ہیں تو بتا دیتا ہوں کہ اسٹریٹ کرائم کے موضوع پر یہ ناول لکھا گیا ہے تو اسی سے متعلق صورت حال بھی شامل ہیں ۔
★ اسٹریٹ کرائم پر ہونے والے واقعات ہر روز دیکھنے میں آتے ہیں اور ایک عام تاثر یہی ہے کہ بس خاموشی سے لٹ جاﺅ۔ ہمارا بکاﺅ میڈیا بھی یہی دکھاتا ہے کہ لوگ لٹ رہے ہیں مگر یہ نہیں دکھاتا کہ کچھ لوگ اسٹریٹ کرمنلز کو وہ شرم ناک شکست دیتے ہیں جن سے لوگوں کا حوصلہ بڑھے۔ اسٹریٹ کرمنلز بھی انسان ہیں کوئی جن نہیں ۔ اس ناول میں یہی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان درندوں کے خلاف مزاحمت اور اس کے نتائج بے شک خطرناک ہی کیوں نہ ہوں مگر ظلم آخر ظلم ہے حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
★ نکھٹو ناول میرے لئے ایک اور انداز کا بھی چیلنج تھا کیونکہ اس میں رومانس کا ٹچ بھی شامل کرنا تھا ۔ لیکن جیسا کہ میری ٹیگ لائن ہے ”مذہبی ، معاشرتی اور اخلاقی دائرے میں رہ کر لکھے گئے ناول“ تو اس ناول میں بھی آپ کو محبت کا ایک الگ انداز پڑھنے کو ملے گا۔ محبت کس چیز کا نام ہے اور اس بارے میں کردار کی سوچ کیا ہے ۔ یہ نکھٹو آپ کو بتانے والا ہے۔ ۔۔ارے میں نہیں جناب۔ نکھٹو اس کردار کا نام ہے ۔
★ ناول نکھٹو کو آپ میرے پہلے متفرق ناول ”جواز“ کا دوسرا حصہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اگر نہیں پڑھا تو منگوا لیجئے۔
★ دیگر کرداروں میں آپ کو میاں جی اور منی بیگم کا کردار بہت مزہ دے گا۔ اس کے علاوہ مرزا طالب بھی آپ کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گے۔ آپا زلیخا جیسا کردار اکثر کس نہی کسی محلے میں ضرور نظر آجاتا ہے۔
★ نکھٹو میں دوستی جیسے رشتے کو بھی اس کے حقیقی معنوں میں پیش کیا گیا ہے افضل کریلا اور شارق کی دوستی آپ کو حیران کرے گی۔ مجو بھائی بدمعاش کا کردار گو کہ شروع میں ایک منفی کردار نظر آئے گا مگر بعد میں۔۔۔چلئے آپ ناول میں ہی پڑھئے گا۔
★ نکھٹو: ڈائیلاگز۔ اگر میں نے کسی ناول کے سب سے زیادہ مکالمے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں تو وہ یہی ناول نکھٹو ہے۔ طنزو مزاح سے بھرپو ر مکالمے اور سچوئیشنز آپ پڑھتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی بکنگ جاسوسی ناول پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ فیملی انداز کے ناول پڑھنے والے قارئین نے زیادہ کروائی ہے۔ اور یہ ہے بھی ایک فیملی ناول۔ اسے بچے بڑے سب شوق سے پڑھ سکتے ہیں ۔
★ مرکزی خیال : ناول نکھٹو کا مرکزی خیال اسٹریٹ کرائم کے خلاف موثر تدابیر اختیار کرنا۔ یہ کوئی ایسا ناقابل حل مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر نیت نہ ہو تو ناممکن ہی سمجھئے۔ میں نے بطور پاکستانی شہری اور ایک عوامی، قومی اور ادبی سوچ و فکر رکھنے والے انسان کی حیثیت سے ایک سوچ ایک تجویز ایک مشورہ یا ایک اسٹریٹجی اس ناول میں پیش کی ہے اگر وہ حکام ایک عام آدمی کو ، ایک معاشرتی گروہ کو، ایک انتظامی امور سکے متعلق محکمے کو یا معاشرتی مسائل سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف کوئی این جی او یا فلاحی تنظیموں کو قابل عمل لگتی ہے تو میں سمجھوں گا کہ قلم کا حق ادا کر دیا۔ کیونکہ یہی کام اس ناول میں ”حق بریگیڈ “ کر رہی ہے۔ حق بریگیڈ کیا ہے؟ یہ تو ناول پڑھ کر ہی جان پائیں گے۔
★ ناول کی ڈرامائی تشکیل : نکھٹو کے بارے میں ایک عام فیڈ بیک یہ سامنے آیا ہے کہ اس پر کوئی ٹی وی ڈرامہ یا لانگ پلے بننا چاہئے۔ تو جناب مجھے خوشی ہوگی ۔ متعلقہ احباب رابطہ کر سکتے ہیں۔
★ سبق: آخر میں بات آتی ہے کہ اس ناول سے کیا سبق دیا گیا ہے۔ سبق یہ ہے کہ حالات کو ٹھیک کرنا ذمے دار اداروں کا کام تو ہے مگر بحیثیت ایک شہری ہر انسان کا بھی فرض ہے کہ کم از کم خود کو مثبت طرز فکر کا انسان بنائے اور معاشرے کی فلاح کیلئے جیسے بھی ہو اپنا حصہ ڈالے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کو بے وقوف نہ سمجھیں اور حالات کی خرابی پر صرف لعنت ملامت سے کام نہ چلائیں۔
“یا تو گھٹ گھٹ کر مرجائیں ۔۔۔ یا ۔۔۔ کام پر لگ جائیں !” (شہزاد بشیر)
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟
We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine.
You can support this website to grow and provide more stuff !
Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books | Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |