New Authors Entry Form – نئے مصنف کا انٹری فارم

  • Kitab Dost provides opportunity to shine the new authors by encouraging them to publish their Novels on its website.
  • If you are new author with a novel that never published anywhere else, You are at the right platform.
  • Just take adantage to grow your writing skills. Send your novel and we will publish it
    (terms and conditions applied).

کیا آپ کو لکھنے کا شوق ہے؟ آپ نے کوئی ناول تخلیق کیا ہے؟ آپ اپنے ناول کو دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو کتاب دوست کا پلیٹ فارم آپ کو یہ موقع فراہم کرتا ہے۔ اپنا ناول ہمیں ابھی نیچے دیئے گئے فارم کے ذریعے ارسال کریں ۔

اپنی کتاب ہماری ویب سائٹ پر کیسے شائع کروائیں؟
اپنی کتاب یا ناول کا مسودہ مکمل کریں
مکمل مسودہ دیئے گئے فارم کے ذریعے ہمیں بھیج دیں۔
صرف 3 دن میں اس کا نتیجہ جانئے کہ آیا شائع ہوگا، یا مسودہ میں ایڈیٹنگ کی ضرورت ہے یا شائع نہیں ہو سکتا۔
قبل از اشاعت مارکیٹنگ کیمپیئن (سوشل میڈیا، کتاب دوست ہوم پیج، نیوز لیٹر، ای میل مارکیٹنگ)
 تھری ڈی اندازمیں پی ڈی ایف کتابی شکل میں پیشکش
بعد از اشاعت مارکیٹنگ کیمپیئن

New Novel Entry Form – نئے مصنف کے نئے ناول کا انٹری فارم



      شرائط و ضوابط پڑھئے یا ڈاون لوڈ کیجئے۔ اپڈیٹ جون 2021

    [3d-flip-book id=”6202″ ][/3d-flip-book]

    Download this Book 

    شرائط و ضوابط

    ناول کی اشاعت صرف کتاب دوست ڈاٹ کوم کے تحت ہوگی
    ناول کہیں اور شائع نہیں کیا جائے گا۔
    کتاب دوست پر ناول بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
    کتاب دوست ڈاٹ کوم ناول کی آن لائن اور آف لائن (پرنٹنگ) دونوں طرح کی اشاعت کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
    ناول کتاب دوست کی ویب سائٹ پر اردو ٹیکسٹ پوسٹ کی شکل میں شائع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی شائع کر سکتا ہے جو کتاب دوست ڈاٹ کوم کے قارئین ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔
    چونکہ کتاب دوست ڈاٹ کوم ایک مفت ناول کی ویب سائٹ ہے اس لئے ناول بِنا کسی معاوضے کے کتاب دوست ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مصنف کو کسی قسم کا پیشگی یا بعد از اشاعت کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ اگر ناول کے صفحات پر کتاب دوست کا کوئی اشتہار پبلش ہوتا ہے تو اس کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
    کتاب دوست ڈاٹ کوم ناول پر قارئین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اگر مناسب سمجھے گا تو ناول کو فروخت کے لئے بھی پیش کرنے کا مجاز ہوگا۔ جس پر مصنف کو رائلٹی آفر کی جائیگی۔

    کتاب دوست پر ناول شائع ہونے کے فوائد
    کتاب دوست تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ایک فری اردو ناول کی ویب سائٹ ہے جس کو معاشرے میں مطالعے کے رحجان اور اسلامی و پاکستانی کلچر سے روشناس کروانے کے لئے آن لائن پبلش کیا گیا ہے۔
    اس ویب سائٹ کا مقصد نہ صرف مشہورو معروف اردو مصنفین  کی کتابوں کو عام عوام کی دسترس میں پہنچانا ہے بلکہ نئے مصنفین کو اس پیشے میں قدم رکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ اپنے لکھنے کے سفر کا بنا کسی مشکل کے آغاز کر سکیں۔
    اس سلسلے میں کتاب دوست نئے لکھنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ لکھنے کے مقابلے اور انعامات کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

    اگر کسی مصنف کے ناول قابلِ اشاعت قرار پاتے ہیں تو کتاب دوست میں ان کو پبلش کرنے کے ساتھ مصنف کا ایک پورٹ فولیو سیکشن (مصنف کا ذاتی صفحہ) تخلیق کر دیا جائےگا اور باقاعدہ کتاب دوست مصنف کا ایک بیج بھی دیا جائے گا۔ جو اس کے ہر ناول کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔

    تو اب بن کسی ڈر اور جھجک کے اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں۔ شکریہ