KitabDost.com 1st Anniversary October 1st, 2021
الحمدللہ کتاب دوست ڈوٹ کوم کی پہلی سالگرہ یکم اکتوبر 2021
تمام قارئین وزیٹرز فینز فالوورز سبسکرائبرز مصنفین سپورٹرز اور گروپ ممبرز کا بے حد شکریہ۔
آپ سب کی حوصلہ افزائی اور محبت اس مقام تک لے آئی کہ آج کتاب دوست اپنے کئی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی
اور پاکستان کی صف اول کی اردو ناول ویب سائٹ کے طور پر سامنے آئی۔
ان شاءاللہ نئے منصوبے یکم اکتوب کو آپ کے سامنے ہونگے۔
پڑھئے کتاب دوست ڈوٹ کوم کی سالانہ رپورٹ۔
★کون کون سے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے؟
★کونسے منصوبے زیرِ تکمیل ہیں؟
★کون سے نئے منصوبے شروع ہونے والے ہیں؟
★ویب سائٹ کے آغاز سے اب تک پیش آئے دلچسپ واقعات۔
★کتاب دوست کی سالگرہ پر آپ کے پیغامات اور بہت کچھ۔
★پڑھئے یکم اکتوبر سے !
COMING SOON
اشتیاق احمد کے ناولوں کو قارئین تک پہنچانے کیلئے بننے والی ویب سائٹ کتاب دوست ڈوٹ کوم www.kitabdost.com الحمدللہ اپنا پہلا سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔
جب یہ ویب سائٹ بنائی تھی تب صرف یہ پروگرام تھا کہ انسپکٹر جمشید سیریز، کامران مرزا اور شوکی سیریز کے ناول خود بھی جب چاہے پڑھ لیا کروں گا اور ویب سائٹ کے قارئین بھی ایک ہی ویب سائٹ پر سارے ناولز مفت ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
مگر جناب وہ جو کہتے ہیں نا کہ انسان سوچتا کچھ ہے اور قدرت اس سے کچھ اور چاہتی ہے۔ اس ایک سال کے عرصے میں کتنی تیزی اور کتنی جلدی کتنے بڑے بڑے کام اللہ نے کروا دیئے یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے اور اس کی قدرت پر اعتماد اور مضبوط ہوتا ہے۔
انشاء اللہ یکم اکتوبر سے اس سفر کی روداد آپ کے سامنے آتی رہے گی۔
ناولوں کے حوالے سے بہت جلد میں ایک خاص اعلان کرنا چاہتا ہوں جو یقیناََ اشتیاق احمد مرحوم و مغفور کے مداحوں میں جوش کا سبب بنے گا۔ اس کے علاوہ جناب اشتیاق احمد کی شخصیت کے حوالے سے بھی ایک پروجیکٹ پر کام پہلے ہی کر رہا ہوں اور وہ ان شاء اللہ بہت جلد آپ سب کے سامنے ہوگا۔ اس سلسلے میں آپ سب سے ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزائی کا طالب ہوں۔
آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کتاب دوست ویب سائٹ، آن لائن اسٹور، نیو رائٹر سرچ پروگرام، اشتیاق احمد کے حوالے سے پوسٹس یا سوالات جو کچھ بھی آپ کو پسند آیا ہو یا اپنا فیڈ بیک ضرور لکھئے اور اگر آپ کا کوئی بھی مشورہ یا تجاویز ہیں تو بلا جھجک لکھئے۔ میں منتظر رہوں گا۔
آپ سب کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ۔۔۔۔ شہزاد بشیر(Founder & CEO: Kitabdost.com)