کتاب دوست گروپ کے CEO “شہزاد بشیر” کا سالگرہ پر آپ کے نام پیغام
کتاب دوست کے تمام قارئین، وزیٹرز، سبسکرائبرز اور ایڈورٹائزرز کے ساتھ ساتھ کتاب دوست پر اپنے ناول بھیجنے والے نئے اور مشہورومعروف مصنفین کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں خاص طور پر قارئین و صارفین کا کہ انہوں نے ان دو سالوں میں کتاب دوست کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ ناول لکھے، تبصرے کئے، فیڈبیک دیا اور کتابوں کی خریدو فروخت میں زبردست اعتماد کا مظاہرہ کیا۔
کتاب دوست نے یکم اکتوبر 2020 کو کتاب دوست ڈوٹ کوم سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت یہ وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ یہ ویب سائٹ
ایک باقاعدہ گروپ کی شکل میں پاکستان کا پہلا آن لائن ادارہ بن جائے گا جو اردو ادب کی مختلف جہتوں میں الحمدللہ ایک برانڈ نیم کی حیثیت اختیار کر جائےگا۔
دسمبر 2020 میں اشتیاق احمد سے متعلق اپنے ایک یادگار واقعے سے ملنے والے فیڈ بیک نے مزید لکھنے کا حوصلہ دیا۔ پھر اپنی زندگی کا ایک واقعہ “سپرمین” کتاب دوست کی ویب سائٹ پر شائع کیا تو حیران رہ گیا جب اسے فوراََ ہی تین ہزار سے زائد قارئین نے وزٹ کیا اور باقاعدہ فیڈ بیک دیا کہ آپ مزید ناول لکھئے۔ تو بس وہ جو سلسلہ شروع ہوا وہ پہلے ناول نگاری، پھر نیو رائٹر سرچ پروگرام، پھر کتاب کی ڈیلر شپ اور ترسیل اور پھر مکتبہ کتاب دوست سے اپنے اور نئے لکھنے والوں کے ناولوں کی اشاعت تک پہنچ گیا۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
کتاب دوست سے میرے پہلے ناول “مشن پوائنٹ بلینک” سے شروع ہونے والا سفر اب ماشاء اللہ 20 کے قریب ذاتی ناولوں تک پہنچ چکا ہے جس میں سے پندرہ 15 شائع ہوچکے ہیں 2 ناول زیر جن میں ایک خاص نمبر ہے، زیرِ اشاعت ہیں اور مزید 8 ناول/ناولٹ زیر طبع ہیں۔
اس کے علاوہ مکتبہ کتاب دوست کے کل ناولون کی تعداد اس وقت 29 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے کئی ابھی پرنٹنگ میں ہیں اور مزید کچھ ابھی لائن اپ ہو رہے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ ان شاء اللہ دسمبر 2022 تک مکتبہ کتاب دوست سے شائع ہونے والے نالوں کی تعداد 50 تک ہو جائے گی اور شائد اس سے زیادہ بھی ہو۔
یہ سب دراصل آپ سب قارئین اور کتاب دوست خواتین و حضرات کے خلوص اور حوصلہ افزائی کی بدولت ممکن ہو سکا ہے۔ میں ملک و بیرون ملک رہنے والے تمام ہی قارئین اور تعاون کرنے والے مصنفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
الحمدللہ بہت اچھی تعداد ایسے کتاب دوست قارئین کی ہے جو ناول کا اعلان ہوتے ہیں پری آرڈر بکنگ میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے بھی ہیں جو اشاعت ہوتے ہیں اپنے ناول فوراََ آرڈر کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ان کے علاوہ میں ان تمام قارئین کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنے بچوں کے لئے تو میرے ناول آرڈر کر کے منگواتے ہی ہیں بلکہ خود بھی پڑھتے ہیں اور مجھے بہت سی دعاؤن بھرے پیغامات بھیجتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثریت ان قارئین کی ہے جو میرے روحانی استاد جناب اشتیاق احمد مرحوم کے بہت پرانے قارئین ہیں۔
ان کے علاوہ کتاب دوست کے مداحوں میں شامل ہماری بہنیں، بچیاں اور بھائی اور بزرگ جو جو کتاب دوست اور بالخصوص اس ناچیز و خاکسار شہزاد بشیر کی پوسٹس کا انتظار کرتے ہیں اور ان پر اپنے محبت بھرے کمنٹس دیتے ہیں ان سب بہنوں بھائیوں دوستوں اور بزرگوں کو تہہ دل سے شکریہ کہتا ہوں۔
اس موقع پر ان مفتیان، اسلامک اسکالرز، اسلامک ایجوکیشن کے طالبعلم جو دوستی کی ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور اس ناچیز کو فالو کرتے ہیں ان کا بھی بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام دین فطرت ہے اور میری پوری کوشش ہے کہ اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنے قلم سے جتنی مفید معلومات پہنچا سکوں پہنچاؤں۔ اپنے قلم کو دنیاوی ضروریات کے سیلاب میں بے قابو ہونے دینے کے بجائے مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی حدود میں رکھتے ہوئے صاف ستھرا صحت مند مواد تخلیق کروں جو ہر گھر میں بے دھڑک پہنچے اور بے جھجک ہر عمر اور جنس کے افراد فیملی انٹرٹینمنٹ کے طور پر اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین کیلئے پڑھیں بھی اور جو کچھ اس ناچیز کا تجربہ ہے اس سے فائدہ بھی حاصل کریں۔
میرا مشن بھی وہی ہے جو جناب اشتیاق احمد کا تھا کہ ہر گھر میں صآف ستھرا مواد پہنچے اور جیسے ان کے کردار ہر گھر میں پہنچے اور قارئین کی فیملی کا حصہ بنے اسی طرح میرے کردار بھی ہر گھر میں آپ کی فیملی کا حصہ بنیں۔ اب تک ردوان سیریز، انسپکٹر جرار سیریز اور ڈی ایس پی طاہر سیریز کے کردار مقبول و معروف ہو چکے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ “نکھٹو” کے کردار اور “جواز” کا ہیرو بھی اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔
مجھے میرے مشن میں آپ لوگوں کا بھرپور تعاون درکار بھی ہے اور پوری امید بھی ہے کہ اس سفر کو جاری رکھوانے کیلئے جو جو حوصلہ افزائی اور دعائیں آپ لوگ کرتے ہیں وہ جاری و ساری رہیں گی۔
آخر مین میں اپنے ان تمام پبلشرز کا بھی مشکور ہوں اور مکتبہ کتاب دوست کی کتب کے پرنٹرز کا بھی جو ادارے کے ناول شائع کرتے ہیں۔ اپنے آفیشل کوریئر موویکس اور میرے علاقے کے پوسٹ میں کا بھی شکریہ جو بے چارے ہماری پاکستان پوسٹ سے متعلق شکایات کے برخلاف ذمہ داری سے ہمیں موصول ہونے والے پارسل رات کے بارہ بجے بھی پہنچانے آتے ہیں۔ ادارے سے شکایت ہے مگر پوسٹ میں کو سلام ہے۔
آج کتاب دوست کی دوسری سالگرہ ہے اور اتنے قلیل وقت میں کتاب دوست کا نام ایک برانڈ بن چکا ہے الحمدللہ۔ اس کے پیچھے اللہ کا کرم اور بزرگوں دوستوں سب کی دعائیں ہیں۔ مینجمنٹ کے اعتبار سے اس ادارے کو اگے لے جانے میں اس خاکسار کے 30 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ کا عمل دخل بھی شامل ہے اور اب ہمیں کچھ نئے تجربات بھی ہوئے ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ مگر میں نے ہمیشہ نقصان کو چلینج سمجھ کر قبول کیا ہے۔
آنے والے دنوں میں آپ کتاب دوست کی جانب سے حیران کن تبدیلیوں کے ساتھ نئے منصوبوں کی خبریں پڑھنے جا رہے ہیں۔
اس لحاظ سے ہم خوش نصیب ہین کہ بہت ہی مخلص اور ایکٹو نوجوان ہمارے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کتاب دوست اردو ادب میں کئی نئے پروجیکٹس سے ساتھ سامنے آنے والے ہیں۔ ان نوجوانوں کے نام اور شہروں کی معلومات بہت جلد شائع ہونگی اور انہیں کتاب دوست ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ سب کا تعاون اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں ہمت و حوصلہ عطا فرمائے کہ قلم کا حق ادا کرسکیں اور معاشرے کے کی اصلاح اور مفادِ عامہ میں قلم کا مثبت استعمال کریں۔
آپ سب کتاب دوست کی سالگرہ کے دن پھر سے تہہ دل سے شکریہ۔
جزاک اللہ !
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟
We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine.
You can support this website to grow and provide more stuff !
Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books | Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |