Ainak Wala Jin Review by Shahzad Bashir (author / publisher)
Ainak Wala Jin Review by Shahzad Bashir (Author / Publisher)
کتاب: عینک والا جن
تاثرات: شہزاد بشیر (مصنف و پبلشر)
Order Now: or whatsapp: 03072395447 / Rs.2800/- with Delivery
1994میں پی ٹی وی سے عینک والا جن کی نشریات کا اشتہار دیکھا تو اسی وقت دلچسپی پیدا ہوگئی تھی۔ وجہ اس دلچسپی کی بنا جناب مشہور و معروف مصنف ”اے حمید“ کا نام۔ اب بھلا اے حمید صاحب کا ذکر ہو اور ”عنبر ناگ ماریا“ سیریز ذہن میں نہ آئے ، یہ ہو نہیں سکتا۔ بلکہ سوچا ہی نہیں جا سکتا۔ارے بھئی ممکن ہی نہیں ہے۔
نئی نسل نے اگر اے حمید کی عنبر ناگ ماریا سیریز ”موت کا تعاقب “اور ”تعاقب سے واپسی“نہیں پڑھی تو وہ اردو ادب کے ایک شاہکار خزانے سے محروم ہیں۔ الف لیلہ، قصہ چہار درویش،حاتم طائی، داستان امیر حمزہ، عمرو عیار، سندبادجہازی،ٹارزن اور دیگر اور کرداروں کی طرح عنبر ناگ ماریا کے کردار اور پھر وہ پانچ ہزار سال پرانی داستان جو مصر کے اہرام سے شروع ہو کر قاری کو ماضی کی تاریخ اور واقعات سے روشناس کراتی ہے صرف اے حمید کے قلم سے صفحہ قرطاس پر پھیلی اور ایسی پھیلی کہ اس کی روشنی اس دور کے ہر گھر تک پہنچی۔ جہاں جہاں اردو ادب پڑھا جاتا تھا وہاں یہ ناول پوری شان و شوکت سے پہنچے اور آج تک قارئین کے دلوں پر نقش ہیں۔
اب آتے ہیں 1994 کی ”عینک والاجن“ سیریز کی جانب۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں ان دنوں ایک کوچنگ سینٹر اور پرائیویٹ اسکول میں ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری نبھا رہا تھا۔ یہ میری دوسری جاب تھی۔ پہلی جاب انگلش میگزین میں کرکے چھوڑچکا تھا۔ اس کا احوال آپ میرے ”شہزاد بشیر آپ بیتی سلسلہ نمبر۳ ”پہلاقدم“ میں پڑھ سکتے ہیں۔ بہرحال نام سے تو لگا کہ بس بچوں کیلئے اے حمید صاحب نے کچھ ہلکا پھلکاجادوئی ڈرامہ لکھا ہوگا۔ مگر سچ ہے کہ جوںہی ڈرامے کا آغاز ہوا اور نسطور جن کو کوہ قاف سے انسانوں کی دنیا میں جلاوطن کر دیا گیا اسی وقت سے اس کہانی میں دلچسپی بڑھ گئی اور پھر جوں جوں اس کی اقساط آن ایئر آتی رہیں ۔ تجسس اور مزہ بڑھتا ہی گیا۔
اے حمید کو کہانی قاری کے ذہن کے مطابق لکھنے پر تو ملکہ حاصل ہے ہی مگر یہ حقیقت ہے کہ بڑے اور بوڑھے بھی اسے بچوں ہی کی طرح شوق سے دیکھتے اور مزے مزے کے تبصرے کرتے تھے۔ کسی کردار کی مقبولیت کے لئے اسناد کی ضرورت نہیں ہوتی اگر وہ بچوں کی زبان پر چڑھ جائے۔ تو بس یہی ہوا اور عینک والا جن کے کردار ۔ خاص طور پر زکوٹا جن کامکالمہ ”او مجھے کام بتاﺅ میں کیا کروں میں کس کو کھاﺅں؟“ہر بچہ اپنی گفتگو میں یہ شامل کرنے لگا تھا۔ ساتھی ہی عمرو کا وہ انوکھارقص اور پھر غائب ہوجانے کا منتر تو بہت ہی مزاحیہ اور لاجواب تھا۔ بے ساختہ ہنسی پھوٹ پڑتی تھی۔ سنئے ۔ سوری پڑھئے۔ ڈھن تڑک۔۔دِھن دِھن تڑک۔۔لولو لولولو۔ایاں۔“
یہ تھا جناب جسے سن کر بچے اور بڑے سب مسکراتے تھے۔ پھرہامون جادوگر اور بل بتوڑی کی بے وقوفیا ں بھی الگ مزہ دیتی تھیں۔ کرنانی اور سامری جادوگر بھی لاجواب کردار تھے۔ اے حمید نے جتنا زبردست عنبر ناگ ماریا، ندیم کا سفرنامہ اور دیگر کہانیاں لکھیں اتنی ہی مزیدار اور دلچسپ عینک والا جن لکھی۔ اور پھر جب سوشل میڈیا پر اس کو کتابی شکل میں لانے کا اعلان کیا گیا تو لڑکپن کا وہ وقت پھر سے ذہن میں کسی فلم کی طرح چلنے لگا۔ اس ڈرامے سے جڑی یادیں اور دوست بھی یاد آئے۔
یوں دیکھا جائے تو یہ سیریز کتابی شکل میں لاکرپبلشر نے ماضی کے درواکئے ہیں اور ایک ٹائم مشین کی طرح سے ہر قاری کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے ماضی کا سفر کر سکیں۔ اور پھر ماضی کا سفر کرنے کی قیمت بھی کوئی زیادہ نہیں ہے۔ صرف 2800 روپے میں یہ ٹائم مشین آپ کی دہلیز تک پہنچ جائے گی وہ بھی صرف 3 دن میں۔
خاص طور پر میں شہزاد بشیر (مصنف / پبلشر) ان لوگوں سے مخاطب ہوں جو اس دور میں بچے تھے یا لڑکپن کے دور میں تھے۔ اپنی مشینی زندگی میں کتنے بھی مصروف کیوں نہ ہوں ایسے مواقع صرف اپنی ذات کیلئے بھی ضرور حاصل کیا کریں۔ کچھ وقت اپنے لئے بھی سہی ۔ تو پھر عینک والاجن منگوا رہے ہیں نا…۔ ارے رکئے۔۔ میںکہہ رہا تھا کہ آپ عینک والا جن کتاب دوست سے بھی آرڈر کر سکتے ہیں۔ یاد ہے نا کتاب دوست عینک والا جن کے پبلشر کے بھی تصدیق شدہ ڈیلر ہیں۔
تو بس کیجئے پاکستان بھر میں کہیں سے بھی آرڈر اور ایک بار پھر کتاب دوست کی تیزرفتار اور بااعتماد سروس کا تجربہ۔ اور ہاں ۔۔ اوورسیز پاکستانی جو دیگر ممالک میں رہتے ہیں وہ بھی یہ سوچ کر دل چھوٹا نہ کریں کہ کاش ہم پاکستان میں ہوتے۔ ارے بھئی کتاب دوست ہے نا۔۔آرڈرکیجئے ہم آپ کو آپ کے ملک میں بھجوا دیں گے۔ پہلا آرڈر امریکہ شکاگو کا تیار ہے۔ ان شاءاللہ باقی ممالک میں رہنے والے بھی حاصل کر سکیں گے۔ تو پھر ابھی آرڈر کیجئے ۔
”دِھن تڑک ۔۔ دِھن دِ ھن تڑک۔۔ لولولولولولو۔۔۔ایاں۔۔“(عمروعیار)
”او مجھے کام بتاﺅ ۔۔میں کیا کروں ؟۔۔میں کس کو کھاﺅں۔“ (زکوٹاجن)
گھر بیٹھے منگوانے کیلئے ابھی آرڈر کیجئے۔
(مکمل 15حصے اب صرف 5 جلدوں میں)
32 رنگین تصاویر سےمزین کلاسک داستان کا شان دار ایڈیشن ۔۔
کل صفحات:1376
قیمت:3750
رعایتی پیکیج:2800 روپے ،ہوم ڈلیوری فری
Phone/Whatsapp: 0307-2395447 – www.kutubfarosh.com
jazzcash 03072395447
easypaisa 03172521294
or Bank Transfer for overseas Pakistanis
اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ناولز - ڈاؤن لوڈ کیجئے
ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ سے اپنے مطالعاتی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کیا آپ اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنا پسند فرمائیں گے؟ We hope you will enjoy downloading and reading Kitab Dost Magazine. You can support this website to grow and provide more stuff ! Donate | Contribute | Advertisement | Buy Books |
Buy Gift Items | Buy Household Items | Buy from Amazon |